
تل ابیب: اسرائیل میں امریکا کے انتہا پسند سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو کے دوران مائیک ہکابی نے کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ اسکا حق ہے۔ اگر اسرائیل دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے وجود کا حق بین الاقوامی قانون میں جڑا ہوا ہے، انہوں نے ان قانونی اداروں پر بھی حملہ کیا جو بین الاقوامی قوانین کی نگرانی کرتے ہیں ۔ ہکابی نے کہا کہ صدر ٹرمپ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ اور آئی سی جے سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ بدمعاش تنظیمیں بن چکی ہیں جو اب قانون کے مساوی اطلاق کے بارے میں نہیں ہیں۔


































