Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

دنیا میں جنگوں اور تنازعات کے باعث بے گھر افراد کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی، اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے نے دنیا میں گھروں سے بیدخل افراد کی تعداد کو پہلی بار 10 کروڑ سے بڑھا دیا ہے۔اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی ایجنسی یو این ایچ سی آر کے مطابق یوکرین میں جنگ اور دیگر تباہ کن تنازعات کے باعث دنیا میں تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچنے کیلئے بے گھروں کی تعداد پہلی بار 10 کروڑ کے ہندسے کو عبور کر گئی ہے۔ یہ تعداد تشویشناک ہے۔ جس سے دنیا کو ان تنازعات کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیے جن کے باعث لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام پر ایتھوپیا، برکینا فاسو، میانمار، نائجیریا، افغانستان اور کانگو میں تشدد کے واقعات کے باعث بے گھر افراد کی تعداد نو کروڑ تھی۔ روس نے رواں سال 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس سے ملک کے اندر 80 لاکھ یوکرینی شہری بے گھر ہوئے جبکہ 60 لاکھ افراد نے پناہ کی تلاش میں سرحد پار کی۔یو این ایچ سی آر کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا کہ دس کروڑ ایک بڑا عدد اور کئی لحاظ سے سنجیدہ اور تشویشناک ہے۔ یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو قائم نہیں ہونا چاہیے تھا۔کو دنیا کو جگانے کے لیے ایک آواز کے طور پر ہونا چاہیے تاکہ یہ تباہ کن تنازعات کو حل کرنے اور روکنے، ظلم و ستم کے خاتمے، اور ان بنیادی وجوہات کو حل کرنے کے لیے کام کریں جو بے گناہ لوگوں کو اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور کرتے ہیں۔دس کروڑ کی تعداد دنیا کی کُل آبادی کے ایک فیصد سے زیادہ بنتی ہے جبکہ دنیا میں اس وقت صرف 13 ملک ایسے ہیں جن کی آبادی دس کروڑ سے زائد ہے۔یو این ایچ سی آر کے مطابق اس تعداد میں مہاجرین، پناہ گزین، اور پانچ کروڑ ایسے افراد شامل ہیں جو اپنے ہی ملکوں میں بے گھر ہوئے۔یو این ایچ سی آر کے سربراہ نے کہا کہ یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عالمی ردعمل بہت ہی مثبت رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular