Wed Nov 25, 2026

آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر جنگ کا دعویٰ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج

روزانہ کی خبریں

اسلامی انقلاب کا نیا مرحلہ(1)

تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی

قرآن کریم کے مطابق مادی اور سائنسی امور میں ترقی اس وقت تہذیب سمجھی جاتی ہے، جب معاشرہ اور صالح افراد خدائی مقصد کی راہ پر گامزن ہوں۔ اس طرح پیغمبر اکرم (ص) توحید کو اپنے مشن کی اصل کے طور پر متعارف کراتے ہیں۔ نبوت کا علم جو توحید کی پیروی کرتا ہے، وہی اسلامی اتحاد اور تہذیب کا علم ہے۔ پیغمبر اسلام (ص) نے اسلامی اتحاد اور تہذیب کی بنیاد رکھی اور بہت سی سماجی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی تبدیلیاں کیں اور دین اسلام بہت کم وقت میں عظیم عالمی تہذیب کو قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ لہٰذا ولائی اور توحید پرست امت اور اس کے نتیجے میں بننے والی اسلامی تہذیب "اللہ” کی حکمرانی کی بنیاد پر وجود میں آئے گی۔ اس مسئلہ کو تسلیم کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں کہ ایک ایسا معاشرہ جو اپنے کام کی بنیاد مکتب توحید پر رکھتا ہے، وہ تمام بھلائیاں حاصل کرتا ہے، جو اس کے پاس تہذیب کے لیے ہیں اور اس سے ایک عظیم، گہری جڑوں والی تہذیب کی تعمیر ہوتی ہے۔

قرآن کریم کی تعبیر کے مطابق دو عالمی تہذیبیں ایک الہیٰ قیادت کے ساتھ اور دوسری طاغوتی قیادت کے ساتھ موجود ہیں اور سورہ مبارکہ بقرہ کی 257 ویں آیت میں اس کی طرف کچھ اس طرح اشارہ ہوا ہے۔ اللہ صاحبانِ ایمان کا ولی ہے، وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آتا ہے اور کفار کے ولی طاغوت ہیں، جو انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں میں لے جاتے ہیں، یہی لوگ جہّنمی ہیں اور وہاں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ لہٰذا اسلامی نقطۂ نظر سے تہذیب کی حقیقت یہ ہے کہ تاریکی سے منہ موڑ کر روشنی میں داخل ہو، جب انسان روشنی تک پہنچتا ہے تو روشن خیالی حاصل کرتا ہے اور مہذب بن جاتا ہے۔ قرآن کے عالمی نظریہ کے مطابق دنیا کے پاس خدا کی طرف صرف ایک ہی جانے والا راستہ ہے، جو امت اسلامیہ اور جدید اسلامی تہذیب کے اتحاد پر مبنی ہے۔

معروف نظریہ پرداز کرین برینٹس اپنی کتاب "چار انقلابوں کا پوسٹمارٹم” میں لکھتا ہے۔ انقلاب ایک دن شروع ہوتے ہیں اور کچھ عرصے بعد ختم ہو جاتے ہیں اور یہ خصوصیت روس، فرانس، برطانیہ اور امریکہ کے انقلابوں میں مشاہده کی جا سکتی ہے۔ برینٹس کے نظریئے کے مطابق ہر انقلاب کی کامیابی سے اس کو لانے والوں میں خوشی و امید کی لہر پیدا ہوتی ہے اور یہ صورت حال پہلے کی صورت حال میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے اور انقلاب کا یہ زمانہ "ہنی مون” کی طرح ہوتا ہے، یعنی پہلا نظام ختم ہو جاتا ہے اور نیا نظام اس کی جگہ لے لیتا ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہنی مون جلد ختم ہو جاتا ہے، اس کے بعد انقلابیوں اور اعتدال پسندوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، باہمی تضادات و اختلافات سامنے آنا شروع ہو جاتے ہیں، اس طرح انقلاب کے حقیقی نظریات اپنی موت آپ مرنا شروع ہو جاتے ہیں اور صورت حال پہلے کی پوزیشن پر پلٹنا شروع ہو جاتی ہے۔

اب بہت سے لوگ یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا ایران کے اسلامی انقلاب کے ساتھ بھی یهی صورت حال پیش آئی یا نہیں اور اگر ایران پہلے کی طرح اپنے بنیادی نظریات پر قائم و دائم ہے تو اس کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں۔ دنیا کے چار انقلابوں یعنی فرانس، چین، امریکہ اور روس کے انقلابوں نے بلاشک و شبہ اپنے اپنے ممالک میں وسیع و واضح تبدیلیاں لائیں، لیکن عالمی سیاست کے ماہرین کا اتفاق ہے کہ ان چاروں انقلابوں کے مقابلے میں ایران کا اسلامی انقلاب اپنے اثرات، پائیداری اور نظریات پر باقی رہنے کے حوالے سے تمام انقلابوں سے آگے اور بہتر ہے۔ ایران کا اسلامی انقلاب اپنے اثرات کے حوالے سے ایرانی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے دنیا کے مختلف  ممالک تک اپنے نظریات پہچانے میں کامیاب رہا۔ اس انقلاب کے نظریات ایک خوشبو کی مانند دنیا کے مختلف علاقوں تک پہنچے، حریت پسندوں اور آزادی کے متوالوں نے اس کو اپنے لیے نمونہ عمل قرار دیا۔

امام خمینی نے انقلاب کی اسی خصوصیت کے پیش نظر اپنے وصیت نامے میں تحریر کیا تھا کہ "اس میں شک نہ کریں کہ یہ انقلاب باقی تمام انقلابوں سے اپنے آغاز، جدوجہد، جوش و جذبے اور نظریات کی بناء پر مختلف ہے۔” رہبر انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای بھی اس انقلاب کے استحکام و پائیداری کی طرف اشاره کرتے ہوئے فرماتے ہیں: "سخن انقلاب سخن حق است اور حق کی خصوصیت ہی یہ ہوتی ہے کہ یه کلمہ طیبہ کی مانند ہوتا ہے۔ کلمہ طیبہ کی طرح یہ انقلاب پاک و پاکیزه زمین پر ترقی کر رہا ہے۔ اصلھا ثابت و۔۔۔۔۔ اس کی جڑیں ثابت و مستحکم ہیں اور اس کی شاخیں آسمانوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ اس درخت کا پھل ہمیشہ رہنے والی یکجہتی و ہم آہنگی ہے اور یہ ہر موسم میں پھل دیتا ہے۔ یعنی صرف ایک بار قابل استعمال نہیں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی فرماتے ہیں کہ یہ دنیا کے مختلف ممالک میں انجام پانے  والی بغاوتوں اور انقلاب کے نام پر آنے والی تبدیلیوں کی طرح نہیں ہے اور صرف حکومت کی تبدیلی اور کچھ عرصے کے لیے نظر آنے والی تبدیلی نہیں ہے بلکہ یہ حق ہے اور کلمہ حق دائمی اور ہمیشہ باقی رہنے والا ہوتا ہے۔

ایران کے اسلامی انقلاب کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ اپنے الہیٰ نظریات کی وجہ سے جمود کا شکار نہین ہوا بلکہ وقت اور زمانے کے تقاضے کے مطابق اپنے اندر تبدیلیاں بھی لاتا رہا، اس کو انقلاب کے مراحل سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر انقلاب کے دوسرے مرحلے کا بیانیہ ایران کے عوام اور خاص طور پر اس سرزمین کے نوجوانوں کے نام کی گئی معلومات کی تجدید تھا، جو "خود سازی، سماجی اور تہذیب کے دوسرے مرحلے” کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ نئی اسلامی تہذیب کے تقاضوں میں سے ایک زیادہ سے زیادہ سمجھ بوجھ اور اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنا ہے۔ امت کا اتحاد اور سالمیت وقت کے حالات سے باخبر اور ہوشیار قیادت کے اقدامات سے حاصل ہوتی ہے، جو مصائب و مشکلات میں صحیح راستہ دکھاتی ہے اور امت کو خطرات، نقصانات اور دشمنیوں سے بیدار کرتی ہے۔

تمام مظلوم قوموں میں چند ایک ہی انقلاب کے لیے پرعزم رہیں اور جن قوموں نے اٹھ کر انقلاب برپا کیا ہے، ان میں یہ کم ہی دیکھا گیا ہے کہ وہ کام مکمل کرسکیں اور حکومتیں بدلنے کے علاوہ، انقلابی نظریات کو برقرار رکھ سکیں۔ لیکن ایرانی قوم کا شاندار انقلاب جو عصر حاضر کا سب سے منفرد اور مقبول انقلاب ہے، وہ واحد انقلاب ہے، جو تینتالیس سال گزرنے کے بعد بھی تمام تر فتنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے نظریات پر فخر اور وقار کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس نے خود اپنی، اپنے نعروں اور اقدار کی حفاظت کی ہے۔ ایران کے اسلامی انقلاب نے اپنے منفرد ظہور کے ساتھ ایک طویل تاریخی نظام کا خاتمہ کیا۔ ایران جو پہلوی اور قاجار کے دور میں ہر لحاظ سے شدید پسماندہ تھا، اسلامی انقلاب کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔ ایران کے عوام نے قومی عزم و ارادے کے ساتھ ہمہ گیر اور حقیقی ترقی کی بنیاد رکھی، بدنام زمانہ پہلوی حکومت کو عوامی حکومت میں بدل دیا اور نوجوانوں کے لئے مواقع فراہم ہوئے، انہیں سخت حالات سے نبرد آزما ہونے کی تربیت دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید پڑھیے

Most Popular