
تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے وابستہ ٹیلی گرام چینل اور ایرانی ذرائع ابلاغ نے ان کے دو پیغامات شائع کیے ہیں۔ ولی امر مسلمین نے ان پیغامات میں سکیورٹی چیف علی لاریجانی اور ان کے ساتھ شہید کئے گئے دیگر افراد اور بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ لاریجانی کی شہادت سے متعلق پیغام میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ خون کے ہر قطرے کی قیمت ہے۔ جو شہدا کے مجرم قاتلوں کو جلد ادا کرنی پڑے گی۔ رہبرِ اعلیٰ کی حیثیت سے یہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی طرف سے شائع کیے گئے تیسرے اور چوتھے پیغامات ہیں۔


































