Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج تمام فلسطینی علاقوں سے نکل جائے، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیلی قابض افواج کے غزہ سمیت تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر انخلا کا مطالبہ کردیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے معاہدے کی شرائط کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جارحیت کا سلسلہ روکے اور بے گھر افراد کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔ بیان میں فلسطینی عوام کو اپنے حقوق کا دعویٰ کرنے کے قابل بنا کر تنازعہ کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ بیان میں کہاگیاہے کہ مشرقی یروشلم کے ساتھ 1967 کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسئلہ کا حل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular