
تہران : پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی شرائط واضح کرتے ہوئےکہا ہے کہ بحری جہازوں کو ایرانی فوج سے اجازت لینا ہوگی سویلین جہاز مخصوص راستے سے گزریں گے۔ فوجی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز عبور کرنا ممنوع ہوگا۔ پاسداران انقلاب کے عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا کی بحری ناکہ بندی برقرار رہی تو ایران اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کرے گا۔ اور ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردے گا۔


































