
نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عراقی و سعودی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی اور ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ سعودی عرب اور ایران کے اچھے تعلقات خطے کیلئے مفید ہیں۔ عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے کہا کہ ان کا ملک مشترکہ قومی مفاد اور لاحق خطرات سے مقابلے کیلئے دنیا بالخصوص عرب اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے عراقی قومی وحدت و استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود تناؤ، مزید کوششوں اور امن و امان و استحکام کی بحالی کی راہ کی تلاش کی خاطر تمام فریقوں کی شراکت داری کا تقاضا کرتا ہے۔


































