
دمشق: شام کے صدر بشارالاسد نے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا اور اسرائیل شام کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ شام کا نیا نقشہ بنایا جائے۔ بشارالاسد نے کہا کہ شام کی صورتحال سے خطے کے دیگر ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ شمالی شام میں باغیوں کے حملے خطے میں نئی جنگ کا آغاز ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ بحران پر قابو پانے کیلئے شام کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ خطے میں دہشت گردی پھیلانے کی اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ شام کی سالمیت کو نقصان پورے خطے کیلئے ایک دھچکا ہوگا۔


































