Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ایرانی صدر اور پاکستانی وزیراعظم میں رابطہ، تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو کے دوران ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ وزیر اعظم نے دو طرفہ تجارت، علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر اعظم نے پولان گبد ٹرانسمیشن لائن کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے ایرانی حکومت کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، تعلیمی تبادلے اور عوامی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایرانی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔ اور ایران سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی پر ایرانی صدر کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے عالمی قوانین کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular