Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

ایرانی عوام تمام پابندیوں کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے، آیت اللہ سید احمد خاتمی

تہران : آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام تمام پابندیوں کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔ تہران میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب میں آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ایرانی وفد نے اپنا مؤقف منطقی اور منصفانہ طریقہ سے پیش کیا ہے ایران کےخلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔ گروپ 1+4 میں شامل تمام ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے امریکا کی طرح تین یورپی ممالک نے بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے ایرانی مذاکرات کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایران کی دلیر قوم کے نمائندے ہیں۔ آپ ایسی قوم کے نمائندے ہیں جو اپنی آخری سانس اور اپنے خون کے آخری قطرہ کوانقلاب اسلامی کے اہداف اور اصولوں کے لئے قربان کرنے کو تیار ہیں۔ اور ایرانی عوام تمام پابندیوں کے خاتمے سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔ خطیب جمعہ نے ایرانی عوام کے اندر جذبہ استقامت اور مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی روح و جان میں ظلم کے خلاف استقامت اور مزاحمت کا جذبہ زندہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular