
تہران: توہین رسالت کیلئے مشہور فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو میں رہبر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کے توہین آمیز خاکوں کیخلاف ایرانی عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ تہران، قم،اصفہان، شیراز سمیت پورے ملک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے فرانسیسی جریدے کے گستاخانہ اقدام اور فرانسیسی حکام کی شرمناک حمایت کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔مظاہروں کے بعد فرانسیسی جریدے اور حکومت کیخلاف قرار داد منظورکی گئی جس میں زور دے کر کہا گیا کہ چارلی ہیبڈو کا گستاخانہ اقدام دشمن کی مایوسی اور عاجزی کا کھلا ثبوت ہے ۔


































