Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

ایرانی قوم ایک مخلص اور قابل قدر خادم سے محروم ہوگئی، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ابراہیم رئیسی کو تھکاوٹ کا علم نہیں تھا۔ اس المناک واقعے میں ایرانی قوم ایک مخلص اور قابل قدر خادم سے محروم ہوگئی۔ جس کے نزدیک لوگوں کی بھلائی ہر چیز پر مقدم تھی۔ بعض بدخواہوں کی ناشکری اور طعنوں سے اس کی جھنجھلاہٹ اسے معاملات کی بہتری کے لیے دن رات کام کرنے سے نہ روک سکی۔ میں جناب رئیسی کی والدہ محترمہ اور ان کی محترم اہلیہ اور صدر کے دیگر پسماندگان اور ان کے ساتھیوں کے معزز خاندانوں کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں۔ ان کے لئے صبر اور تسلی اور مرحوم کے لئے رحمت کی دعا کرتا ہوں۔ آپ نے ملک میں پانچ روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular