
تہران : ایران کے رکن پارلیمنٹ جواد کریمی قدوسی نے کہا ہےکہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے جلد عراق میں ملاقات کریں گے ۔ ملاقات میں سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے اور یمن کے بحران جیسے علاقائی معاملات پر بات ہوگی۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران، سعودی عرب کے درمیان گزشتہ سال براہ راست بات چیت شروع ہوئی تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور اپریل میں بغداد میں ہوا تھا۔


































