Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عالمی عدالت نے جنگی جرائم کے الزام پر روسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے

ہیگ : بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔ہیگ میں قائم عدالت نے روس میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی اور ملک بدری کی وجہ سے پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پیوٹن بچوں کی غیر قانونی ملک بدری اور انہیں یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روسی فیڈریشن کو غیر قانونی منتقلی کے جنگی جرم کے لیے مبینہ طور پر ذمہ دار ہیں۔ عدالت نے روسی صدر کے دفتر میں تعینات بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا لووا بیلووا کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ کریملن نے وارنٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے اور فیصلہ کالعدم اور باطل ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلوں کا ہمارے ملک کیلئے کوئی مطلب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے آئین کو تسلیم نہیں کرتا لہٰذا وہ اس عدالت کے کسی فیصلے کو ماننے کا پابند نہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے جائز قرار دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular