
Vehicles drive past a large billboard reading "The Strait of Hormuz remains closed” as people gather in Tehran’s Revolution Square after the United States and Iran agreed to a two-week ceasefire, on April 8, 2026. The United States and Iran agreed to a two-week ceasefire barely an hour before the US president’s April 8 deadline to obliterate the country, triggering global relief alongside apprehension. (Photo by ATTA KENARE / AFP via Getty Images) /
تہران : ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بتایا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں ملک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ تقریباً 270 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ فاطمہ مہاجرانی نے واضح کیا کہ یہ تخمینہ براہ راست اور بلواسطہ طور پر پہنچنے والے مجموعی نقصان کا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے سے گفتگو میں انھوں نے کہا: ایک اہم معاملہ، جس پر ہماری مذاکراتی ٹیم کام کر رہی ہے، اور جسے اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے دوران بھی اٹھایا گیا، وہ جنگ کے دوران پہنچائے گئے نقصان کے ازالے کا ہے۔ جنگ کے دوران پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ امریکہ کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی 10 ایرانی شرائط میں شامل تھا۔


































