
والدین کے رویوں کا بچوں پر اثر
(1) اگر آپ کا بچہ ضدی ہے ،تو اس کا مطلب ہے آپ سخت مزاج ہیں ،
(2) اگر آپ کا بچہ تنہائی پسند ہے ،تو اس کا مطلب یہ ہے ،کہ آپ بہت مشغول رہتے ہیں۔
(3) اگر آپ کا بچہ ہمیشہ غصے میں رہتا ہے ،تو اس کا مطلب یہ ہے ،کہ آپ اس کے اچھے کاموں کی تعریف نہیں کرتے۔
(4) اگر آپ کا بچہ جھوٹ بولتا ہے ،تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس کی سخت پکڑ و دھڑک شروع کر دیتے ہیں۔
(5) اگر آپ کا بچہ جسمانی طور پر کمزور ہے ،تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ،آپ اس کو ہمیشہ ڈرائے رہتے ہیں۔
(6) اگر آپ کا بچہ ہمیشہ تنگ کرتا ہے ،تو اس کا مطلب یہ ہے ، آپ اسے اپنے قریب نہیں کرتے اور اس سے پیار نہیں کرتے۔
(7) اگر آپ کے بچے میں خوداعتمادی کی کمی ہے ،تو اس کا مطلب یہ ہے ،کہ آپ اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے _


































