
A member of the United Nations is checking the destruction at a school run by the UN Relief and Works Agency for Palestine Refugees (UNRWA) that was previously hit by Israeli bombardment, in the Nuseirat camp in the central Gaza Strip on July 15, 2024, amid the ongoing conflict between Israel and the Palestinian armed group Hamas. (Photo by Majdi Fathi/NurPhoto)NO USE FRANCE
نیویارک : اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے خبردار کیا ہے کہ انسانی امداد کی رسائی پر عائد پابندیوں کے باعث غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال مسلسل ابتر ہو رہی ہے۔ ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ زمینی سطح پر اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ بے گھر افراد کو صحت، تعلیم، رہائش، خوراک اور تحفظ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ادارے نے کہا کہ اس کا وسیع فیلڈ نیٹ ورک غزہ بھر میں انسانی امداد پہنچانے میں مصروف ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ضروریات کا حجم اس امداد سے کہیں زیادہ ہے جس کی فی الحال اجازت دی جا رہی ہے۔انروا نے انسانی امداد کی رسائی پر عائد پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ دہرایا۔ ادارے کے مطابق پابندیوں کے باعث لاکھوں متاثرین کو درپیش بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔


































