Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

امریکا میں گن کلچر کے خوفناک نتائج، ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک

ٹیکساس : امریکا میں گن کلچر کے خوفناک نتائج کا سلسلہ رک نہ سکا۔ ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 19 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دوسری سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کی عمریں سات سے دس سال تک بتائی گئی ہیں۔ ٹیکساس کے علاقے یوویلدے کے ایک ایلمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان اسلحہ لے کر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں 18 طلبا اور ایک ٹیچر ہلاک اور 14 طلبا شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 18 سالہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔ حملہ آور نے اسکول پر حملے سے قبل اپنی دادی کو بھی گولیاں مار کر قتل کیا۔ اس نے تھوڑی دور گاڑی کھڑی کی اور چھوٹی بندوق لے کر سکول میں داخل ہوا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بندوق رکھنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور کانگریس پر دباؤ ڈالیں کہ بندوق رکھنے کے حوالے سے موزوں رولز بنوائے۔ درد ناک حملے پر وائٹ ہاوس کی جانب سے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ واقعے پر امریکی پرچم سرنگوں رہے گا۔ 2012 کے بعد امریکا میں کسی اسکول پر میں کیا گیااب تک کا بدترین حملہ ہے۔ 2012 میں سینڈی ہوک میں بھی ایسا ہی واقعہ ہوا تھا جس میں 20 بچے اور عملے کے چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular