Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر ہارڈ لینڈنگ حادثے کا شکار

تہران: ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ورزقان کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ مشرقی آذربائیجان، اردبیل اور زنجان کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو ورزقان کے علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے اور مشرقی آذربائیجان، اردبیل اور زنجان کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔ اس ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں صدر رئیسی، تبریز کے امام جمعہ آیت اللہ آل ہاشم، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی اور دیگر کئی اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے ایران کے نیوز چینل کو بتایا ہے کہ صدر مملکت "خدا آفرین” اور "قیز قلعہ سی” ڈیم کا افتتاح کرکے کئی ہیلی کاپٹروں پر مشتمل ایک قافلے سے لوٹ رہے تھے، جب ان کا ہیلی کاپٹر ہارڈ لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب آگے بڑھ رہی ہیں لیکن شدید کوہرے اور نامناسب آب و ہوا کی صورتحال کی وجہ سے وقت لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے ساتھیوں کے ساتھ رابطہ برقرار ہوا ہے لیکن جغرافیائی پیچیدگیوں کی وجہ سے رابطہ برقرار کرنا مشکل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular