
ماسکو: روس کی نیوکلیئر پروٹیکشن فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایگور کیریلوف روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کے باہر بم دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ وہ روسی جوہری تحفظ فورس کے چیف تھے۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ جوہری حفاظتی دستوں کے انچارج کو الیکٹرک اسکوٹر میں چھپائے گئے بم سے نشانہ بنایا گیا، اس واقعے میں سینئر روسی جنرل سمیت ان کا ایک معاون بھی ہلاک ہوا۔


































