Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

حکومتِ پاکستان جنت البقیع کی تعمیر کیلئے اپنا مؤثر اور مثبت کردار ادا کرے، مقررین

کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کراچی ڈویژن کے زیِر اہتمام آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں مولانا حیات عباس نجفی اور فاضلہ قم ثروت زہرا نے خصوصی شرکت کی اور شرکائے احتجاج سے خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سن 1925ء میں اہل بیت رسولؑ اور جلیل القدر صحابہ کرامؓ کے مزارات کو منہدم کیا گیا جس کے باعث مسلمانان عالم کے اندر غم و غصہ کی فضا پھیلی، انہدامِ جنت البقیع کا مسئلہ کسی ایک مسلک کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا میں موجود تمام عاشقان اہلِ بیتؑ و صحابہ کرامؓ کے جذبات کا مسئلہ ہے، اس المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعمیرِ جنت البقیع میں اپنا مؤثر اور مثبت کردار ادا کرے، اہلِ بیتؑ و صحابہؓ کی قبور کی بےحرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی، بیدار ملتِ اسلام اور بلخصوص ملتِ تشیعُ کو ان عظیم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی حفاظت بھی کرنی پڑی تو صفِ اول میں اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ دیں گے لیکن مزارات و قبور پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فقط جنت البقیع کی فی الفور تعمیر ہی اس غم و غصے کا واحد حل ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular