Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، انہیں نہ آئین کی فکر ہے نہ قانون کی، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آرمی چیف فیصلہ کرتاہے جبکہ باقی سب اس پر عمل کرتے ہیں، سپریم کورٹ کا تقسیم رہنا ملک کے لیے المیہ ہوگا۔ جرمن نشریاتی ادارے کو انٹریو اور لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سب کو دعا کرنی چاہیے کہ سپریم کورٹ میں اتحاد ہو، جب تک آپ آئین نہیں بچاتے آپ ملک نہیں بچاسکتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے یہ سارے بھاگ رہے ہیں، انہیں نہ آئین کی فکر ہے نہ قانون کی فکر ہے، یہ چاہتے ہیں کسی طرح اپنا این آر او بچالیں۔عمران خان کا کہنا تھاکہ اداروں کے غلط کاموں پر تنقید نہ ہونے سے معاشرہ تباہی کی طرف جاتا ہے‘ہمارے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے لاپتہ کیا جا رہا ہے اور گھروں پر حملے کرائے جارہے ہیں۔ یہ سب خوف پھیلانے کیلئے کیا جارہا ہے لیکن ڈرتا کوئی نہیں ، انسانی بنیادی حقوق تو یہاں ہیں ہی نہیں ۔علی امین گنڈا پور کے ساتھ دیکھیں کیا کیا۔ رات کو عدالت لگا کر اُنہیں بھکر لے گئے ، دنیا میں ہمارا مذاق بن رہا ہے ، لوگ بنانا ری پبلک کہیں گے ، سپریم کورٹ لوگوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے ، ہم صرف 90 دنوں میں الیکشن کی شق پر عملدرآمد کی بات کررہے ہیں۔ انہوں نے ہمارے تین ہزار کارکنوں کو پکڑا ہوا ہے،ہر روز نئی ایف آئی آر ہوتی ہے۔علاوہ ازیں عمران خان نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹریو میں کہاہے کہ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ہار جائیں گے ‘ وہ مجھے اقتدارمیں نہیں دیکھنا چاہئے کیوں کہ انہیں ڈر ہے کہ میں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لاؤں گااور ہماری پوری جدوجہد اسی کے گرد گھوم رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular