Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاء کی نماز جنازہ ولی امر مسلمین کی اقتداء میں ادا

تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاء کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایئرپورٹ پر شہید ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ پڑھائی۔
ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا علیہ اسلام کے احاطے میں کی جائیگی۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مرحوم صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم اور دیگر سینئر وزیر بھی جائیں گے ۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے بھی ملاقات میں اظہار افسوس کریں گے۔
ایرانی صدر کی آخری رسومات میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی. حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ، روس، ترکیہ اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کے وفود نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور رفقا کی وفات پر ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، گزشتہ روز سے ایرانی صدر کی آخری رسومات کا آغاز تبریز میں ہوا ، تبریز اور قم میں بھی ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔
آخری رسومات کے سلسلے میں ایران میں تعزیتی اجتماعات بھی جاری ہیں، تہران، قم، تبریز ودیگر شہروں میں سوگوار بڑی تعداد میں موجود ہیں اور اپنے رہنما کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular