Fri Oct 16, 2026

امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر

روزانہ کی خبریں

صدد رئیسی کے جنازے میں عوام کی بھرپور شرکت انقلاب سے وفاداری کا ثبوت ہے، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہید صدر ابراہیم رئیسی کے جنازے میں لاکھوں ایرانی عوام کی شرکت انقلاب سے قوم کی وفاداری کا ثبوت ہے۔ عوام نے دشمن کے انقلاب سے دوری کے پروپیگنڈے کا جواب دے دیا۔
شہدا کے لواحقین سے ملاقات میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ دشمنوں کے پروپیگنڈے اور دعوؤں کہ عوام اسلامی جمہوریہ سے الگ ہو جائیں گے کہاکہ اس واقعہ نے دنیا کی نظروں کے سامنے اور عملی طور پر ایرانی قوم کی صدر کے ساتھ وابستگی اور انقلاب کے نعرے لگانے والوں کیساتھ وفاداری کو ثابت کر دیا۔ انہوں نے عوام کے لیے کام کرنے، عوام کی خدمت گزاری اور عوامی رہنما ہونے کو ان شہداء کی سب سے نمایاں خصوصیات قرار دیا اور کہاکہ شہید ابراہیم رئیسی دن رات ایک کر کے انتھک محنت کرتے تھے۔ داخلی اور خارجی محاذ پر ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کی خدمات اور کوششوں کی ایک طویل اور مفصل داستان ہے۔ ولی امر مسلمین نے شہید رئیسی کو انقلاب کے نعروں کا مجسم نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی نے جب انتخابی مہم شروع کی تب سے ہی انقلاب کے نعروں اور امام خمینیؒ کے فلسفہ پر بھروسہ کیا اور پوری دنیا انہیں انقلابی صدر کے طور پر جانتی تھی۔ عوام کی جانب سے اس شہید کی اس طرح حمایت اور تعظیم کا مطلب انقلاب کے نعروں کی حمایت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular