
اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی دو گھنٹے طویل بیٹھک ہوئی۔ جس میں الیکشن کے حوالے سے بات چیت اور معاملات طے کرنے پر گفتگو کی گئی۔ جس میں کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا تاہم دونوں کمیٹیوں نے مذاکرات جاری رکھنے اور آج دوبارہ بیٹھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے حکومتی ٹیم کے سامنے تین شرائط رکھ دیں۔ پہلی شرط میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسملیاں تحلیل کی جائیں۔ایک ساتھ انتخابات کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے۔ آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے استعفی واپس لینے ہوں گے۔ تیسری شرط میں کہا گیا کہ رواں سال جولائی میں ملک بھر میں عام انتخابات کروائے جائیں۔


































