
تل ابیب : سینکڑوں فلسطینیوں کے قاتل بنیامین نیتن یاہو ایک بار پھر وزیراعظم بن گئے۔ نیتن یاہو کو جون 2021 میں بدعنوانی کے الزامات پر برطرف کردیا گیا تھا۔وہ فلسطینی دشمن اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے تعاون سے تیسری بار اقتدار میں آگئے۔ ان کی کابینہ میں سخت گیر وزرا شامل ہیں۔ بنیامین نیتن یاہو نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ غیرقانونی صیہونی بستیاں مقبوضہ فلسطین سمیت دیگر علاقوں تک پھیلائی جائیں گی ۔


































