Mon Aug 24, 2026

معاشی دباؤ فوجی شکست کا اعتراف ہے، پاسداران انقلاب یورپی یونین کا ای ون منصوبے کا ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ جارحیت نے خود امریکا کو معاشی مشکلات سے دوچار کردیا ہے، قالیباف ٹرمپ کی شخصیت پرستی، امریکی صدر نے ہر چیز پر اپنا نام اور چہرہ نمایاں کرنا شروع کردیا صیہونی فوج اور آبادکاروں کے حملے، 4 فلسطینی شہید، 19 زخمی چین کی مدد کے بغیر ایران کو تنہا کرنا ممکن نہیں، نیو یارک ٹائمز یوکرین نے اپنے لئے جہنم کے دروازے کھول لئے ہیں، پیوٹن ایران سے معاشی روابط برقرار رکھنے والے ممالک بھی معاشی تنہائی کا شکار ہوسکتے ہیں، امریکا پینٹاگون پر تنقید، امریکی عسکری اخبار کے چیف ایڈیٹر، پبلشر اور رپورٹر برطرف ثالثی کوششیں، پاکستانی فیلڈ مارشل کل ایران کا دورہ کرینگے ای ون منصوبہ فلسطینی ریاست کا امکان خطرہ میں ڈال رہا ہے ، مسلم ممالک امریکا اور کینیڈا کے تجارتی مذاکرات آخری وقت میں ناکام ایران امریکی شرائط پر معاہدہ کرنے کیلئے تیار نہیں، ٹرمپ کا اعتراف اسلام آباد میں 6 ماہ کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری ایران کا عراق پر مقامی کرنسیوں میں تجارت بڑھانے پر زور

روزانہ کی خبریں

دشمن کا ہدف صرف فوجی یا اقتصادی دباؤ نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کے اثرات کو مٹانا ہے، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای نے کہا ہے کہ دشمن کا ہدف صرف فوجی یا اقتصادی دباؤ نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کے اثرات، مقاصد اور تصورات کو مٹانا ہے. آج ایران کو محض دفاعی اور اقتصادی دباؤ کا سامنا نہیں، بلکہ ایک وسیع میڈیا اور نفسیاتی جنگ درپیش ہے۔ دشمن کا ہدف صرف فوجی یا اقتصادی دباؤ نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کے اثرات، مقاصد اور تصورات کو مٹانا ہے۔
دختر رسولِ اکرم ص حضرت فاطمہ زهرا‌ سلام‌ الله‌ علیها کے یوم ولادت کے موقع پر ہزاروں منقبت خوانوں اور عقیدت مندوں سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ جو کچھ دشمن نے ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ کیا، اگر وہ کسی اور ملک کے ساتھ کیا جاتا تو وہ ملک کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔ دشمن کی مسلسل کوششوں کے باوجود ایرانی قوم نے اپنی دینی، تاریخی اور ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منقبت خوان حضرات اسلامی اور انقلابی معارف اور پیغامات کو مضبوط انداز میں پیش کریں اور محافل و مجالس کو طاغوتی موسیقی اور ثقافت سے پاک رکھیں۔
انہوں نے منقبت خوانی کو مقاومتی ادب کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک بااثر منقبت یا نوحہ بعض اوقات کئی خطابات سے زیادہ اثر رکھتا ہے، اور اس کے ذریعے یاد شہداء اور مفہوم مقاومت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ رہبر انقلاب نے مداحان کو ہدایت دی کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی زندگیوں کے مستند حوالوں کے ساتھ دینی اور جہادی معارف بیان کریں دشمن کے شبہات کا مؤثر جواب دیں اور قرآن کی ذاتی، سماجی اور سیاسی رہنمائی کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں مقاومت اور اس کے پیغام کی اہمیت صرف ملک تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ دوسرے ممالک میں بھی پھیل رہی ہے۔
رہبر انقلاب نے کہا کہ بعض لوگ بار بار ممکنہ فوجی جھڑپ کے بارے میں بات کرتے ہیں یا جان بوجھ کر اس موضوع کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں تاکہ عوام کو خوفزدہ کریں، لیکن خدا کے فضل سے یہ کوششیں ناکام رہیں گی۔ انہوں نے دشمن کی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا اصل مقصد انقلاب کے اثرات، اس کے مقاصد اور امام خمینیؒ کی یاد کو مٹانا ہے۔ دشمن کا مرکز امریکہ ہے، کچھ یورپی ممالک اس کے گرد ہیں، اور یورپ میں کام کرنے والے خائن اور بے وطن عناصر بھی دشمن کے کیمپ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular