
بیجنگ : مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی روکنے پر زور دیاہے۔ بیجنگ کانفرنس سے خطاب میں مصری صدر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری یہ یقینی بنائے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری سے فوری اپیل کر رہا ہوں کہ وہ غزہ کی پٹی پر انسانی بنیادوں پر فوری طور پر امداد کی ترسیل کو پائیدار بنیادوں پر رواں کرے اور ہر اس کوشش کو روک دے جو فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھروں اور علاقوں سے نکالنے کے لیے ہے۔


































