Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

دوحہ کانفرنس طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کئے بغیر ختم

دوحہ : قطر کے دارلحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس طالبان کو باضابطہ تسلیم کرنے کا فیصلہ کئے بغیر ختم ہوگئی۔ اجلاس میں چین ۔ امریکا ۔یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم نے حصہ لیا۔ طالبان انتظامیہ کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ اجلاس طالبان حکام کو تسلیم کرنے کے بارے میں نہیں مشترکہ بین الاقوامی نقطہ نظر کو فروغ دینے کے بارے میں تھا۔ افغان حکمرانوں سے براہ راست بات چیت کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔ انتونیو گوتیرس نے افغان خواتین کے حقوق پر طالبان حکومت کی پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بحران کے شکار افغانستان میں استحکام کے حوالے سے عالمی برادری کے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان خواتین پر اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور این جی اوز کے لیے کام کرنے پر پابندی کے بعد طالبان حکومت پر دباؤ ڈالنے کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا حتمی فیصلہ جمعے کو کیا جائے گا، جسے اقوام متحدہ نے ایک انتہائی مشکل فیصلہ قرار دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular