
خواتین اور مردوں میں فرق
مرد اور عورت میں صرف ظاہری اور جسمانی لحاظ سے فرق نہیں ہے۔ جس طرح مرد اور عورت کو ایک دوسرے کا لباس زیب تن نہیں کرنا چاہئے؛ اسی طرح ان میں ایک دوسرے کی مخصوص خصلتیں بھی پیدا نہیں ہونی چاہئیں۔ ہمیں اس طرح کے فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اس فاصلے کی رعایت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم مناسب رفتار کے حامل ہوسکیں۔ اسطرح ہم اسلام کے احکامات کو بھی بہت آسانی سے قبول کرلیں گے۔


































