Fri Oct 16, 2026

امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر

روزانہ کی خبریں

انگلش چینل کے راستے تارکین وطن کی ہلاکت، برطانیہ اور فرانس میں لفظی جنگ

لندن : کشتی کے ذریعے انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش میں 27 افراد کی ہلاکت پر برطانیہ اور فرانس کےسربراہان میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں فرانس کے قریب سمندر میں کم از کم 27 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے جن میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھیں۔یہ واقعہ حالیہ برسوں میں انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش میں ہونے والے بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کے واقعات میں سے ایک ہے۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکخوان اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دونوں نے ہی اس اندوہناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میکخوان نے کہا تھا کہ وہ انگلش چینل کو قبرستان نہیں بننے دیں گے۔ دونوں سربراہان نے تارکین وطن کےغیرقانونی داخلے کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ظاہر کیا تھا تاہم دونوں نے ہی ایک دوسرے پر ناکافی اقدامات کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ ٹیلیفونک رابطے میں میکخوان نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے جانسن پر زور دیا تھا کہ وہ تارکین وطن کے غیرقانونی داخلے کے معاملے کو سیاسی رنگ دینا بند کریں۔ جانسن نے بتایا کہ انہوں نے میکخوان کو لکھا ہے کہ پانچ اقدامات کیے جائیں جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ جلد سے جلد کیے جانے چاہییں تاکہ چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو کر انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش میں آئندہ لوگوں کی ہلاکت کے واقعات سے بچا جا سکے۔ ٹوئٹر پر ایک تھریڈ میں بورس جانسن نے لکھا کہ فریقین نے صورتحال کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ ان کی تجاویز میں کشتیوں کو روکنے کے لیے مشترکہ گشت، بہتر انٹیلی جنس کی شراکت اور فوری دو طرفہ معاہدے پر کام پر زور دیا گیا ہے۔بورس جانسن نے فرانس سے کہا ہے کہ وہ انگلش چینل عبور کر کے انگلینڈ پہنچنے والے تمام تارکین کو فوری طور پر واپس لے۔ فرانس کے ساتھ خطرناک راستے ذریعے انگلش چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کو واپس لینے کے معاہدے کا فوری اور اہم اثر ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular