Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے، عمران خان

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو اٹھا کر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے نام پر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہم بنانا ری پبلک ملک بن چکے ہیں کیونکہ اب قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ جنگل کا قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ واضح ہوچکا ہے کہ خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں پی ڈی ایم نامی کٹھ پتھلیوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس قوت کے ہاتھ میں ہے جو خود کو قانون سے بالا تر سمجھتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے لوگ اغوا کیے جاتے ہیں جنہیں بعد میں جعلی مقدموں میں پھنسا دیا جاتا ہے۔ ایک مقدمے میں ضمانت ملتی ہے تو دوسرا مقدمہ سامنے آجاتا ہے۔ 145 سے زائد مقدمات تو صرف مجھ پر قائم ہیں۔ جھوٹے پرچوں کا ایک سرکس ہے جو لگایا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری بنی گالہ کی رہائشگاہ کے منتظم، زمان پارک کے باورچی اور سوشل میڈیا کے ذمہ دار اظہر مشوانی، وقاص اور میرے سیکیورٹی انچارج افتخار گھمن وغیرہ کو اغوا کیا گیا اور سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی کوششوں کے تحت انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ علی امین کو ایک جعلی مقدمے میں ضمانت ملی تو ایک اور پرچہ نکل آیا، اور اب تو ایک اور مقدمہ بھی سامنے آچکا ہے جس کے تحت پولیس علی امین کو لاہور منتقل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی طبیعت ناساز ہے، جسے پہلے اسپتال بھی منتقل کیا جاچکا ہے اُس کے باوجود اب مقدمات بن رہے ہیں، اس کا واضح مطلب ہے کہ ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular