یمن کے صوبے الذہالیا میں بھی کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا
ڈھاکا(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس بنگلادیش میں قائم روہنگیا کیمپوں میں بھی پہنچ گیا، اقوام متحدہ نے مہاجرین کے کیمپ میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق کر دی ۔مغربی بنگلادیش میں وسیع و عریض رقبے پر پھیلے مہاجرین کے کیمپ میں دس لاکھ سے زائد روہنگیا افراد کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ، ریلیف کیمپ کے کمشنر محبوب عالم تلکودر کا کہنا ہے کہ پہلا کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ شخص کو آئیسولیشن سینٹر منتقل کر دیا ہے ۔دوسری جانب یمن کے جنوبی صوبے الذہالیا میں بھی کورونا وائرس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا، سعودی نواز یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے مزید 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 85 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وبا سے 12 اموات ہوئی ہیں ، اب تک یمن کے 9 صوبوں میں کورونا وائرس پہنچ چکا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- کورونا وائرس روہنگیا مسلم کیمپوں میں بھی پہنچ گیا
کورونا وائرس روہنگیا مسلم کیمپوں میں بھی پہنچ گیا
-
Ilyas - مئی 21, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































