
تل ابیب : صیہونی حکومت نے یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کااعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ تل ابیب کو مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر کے لیے امریکہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہےصیہونی وزیر خارجہ یائر لاپد نے کہا کہ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے اور وہ خطے میں تعمیرات کیلئے امریکا سے اجازت لینے کا ذمہ دار نہیں۔
جب بستیوں کی تعمیر کی بات آتی ہے تو ہم ہمیشہ امریکیوں کو آگاہ کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم واشنگٹن کی منظوری حاصل کرنے کیلئے ایسا کرتے ہیں لاپد کا یہ بیان مغربی کنارے میں 3,988 غیر قانونی بستیوں کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اسرائیل اور امریکا کے درمیان تازہ ترین سفارتی تنازع کے دوران سامنے آیا ہے۔


































