
تل ابیب: اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو نے جنگ کے خاتمے کے لیے کئی اہم شرائط طے کرنے کے باوجود بڑی رعایتیں دیں اور عوام سے حقائق چھپائے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے جنگ ختم کرنے کے لیے جو بنیادی شرائط رکھی تھیں، وہ دراصل حماس کے سامنے مکمل سرنڈر کے مترادف ثابت ہوئیں۔ دستاویزات کے مطابق نہ حماس کو غیر مسلح کیا گیا، نہ غزہ کو عسکری طور پر خالی کرایا گیا اور نہ ہی علاقے کو غیر فوجی زون قرار دیا گیا۔ اخبار نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ شرائط اتنی ہی ناگزیر تھیں، تو نیتن یاہو نے ان پر سمجھوتا کیوں کیا؟ ایک خفیہ ذرائع نے کہا کہ یہ معاہدہ کامیاب ضرور کہا جا رہا ہے، مگر اس میں دی گئی رعایتیں انتہائی گہری ہیں۔


































