Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

صیہونی آبادکاروں کی سفاکیت فلسطینی وجود کو کمزور کررہی ہے، اقوام متحدہ

جنیوا : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی پشت پناہی سے جاری صیہونی آبادکاروں کی سفاکیت مغربی کنارےمیں فلسطینی وجود کو براہ راست کمزور کرنے کا سبب بن رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے نے ایک بیان میں واضح کیا کہ گذشتہ جمعہ سے اتوار کے درمیان مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی آبادکاروں نے کم از کم 10 سنگین حملے کیے جن میں فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مغربی کنارے کے اندر فلسطینیوں کی جبری منتقلی بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم ہے اور یہ انسانیت کے خلاف جرم کے زمرے میں بھی آ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ قابض اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ کرے اور تمام اقسام کی غیر قانونی صہیونی آبادکاری کو فوری طور پر روکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular