Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

غاصب اسرائیلی فورسز کی درندگی جاری، فلسطینی نوجوان شہید

غاصب اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصٰی میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی قابض افواج نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور نمازیوں کو وہاں سے نکال دیا۔ تاہم ایک فلسطینی نوجوان نے فورسز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کو بچانے اور رکاوٹ توڑتے ہوئے مسجد میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی اہلکار نے اسے گولی مار کر شہید کردیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے فلسطینی خاتون کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ مسجد میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔ مقامی فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ نوجوان جس کی شناخت 26 سالہ محمد الاسیبی کے نام سے ہوئی ہے، النقب میں بدوئین قصبے حورہ کا رہائشی تھا اور اس نے اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی فلسطینی خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔
جائے وقوعہ پر موجود ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں متعدد گولیاں چلنے کی آوازیں سنی جس سے ایک شخص باب السلسلہ گیٹ کے قریب فرش پر زخمی ہوکر گر پڑا۔ مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ نے بتایا کہ تقریباً 250,000 فلسطینیوں نے دوسرے جمعہ کی نماز ادا کی جب کہ سینکڑوں مسجد کے اندر ہی رہے۔ مسجد میں ٹھہرنے والے چند فلسطینیوں میں سے ایک نے مقامی فلسطینی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے حرم کے صحن پر دھاوا بول دیا اور زیادہ تر نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular