
بیرجند: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی آبائی صوبے جنوبی خراسان کے شہر بیرجند پہنچادیا گیا۔شہر کی شاہراہوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں۔ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاکھوں سوگوار سڑکوں پر اُمڈ آئے۔ سوگواروں نے ایرانی پرچم اور شہید ابراہیم رئیسی کی تصاویر اٹھا رکھی تھی۔ بیرجند کے بعد شہید کا جسد خاکی مقدس شہر مشہد لے جایا جائے گا۔ جہاں اسے روضہ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


































