
لاہور: وزیرِاعلیٰ پنجاب کے مشیر مصدق عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زائد لوگ تھے۔ تعداد کا تعین نہیں ہوسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا گیا۔ ملزم نوید رٹا رٹایا بیان پڑھتا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ میں نوید کے جھوٹ پکڑے گئے۔ملزم نوید تربیت یافتہ حملہ آور ہے اور اس نے منصوبہ بندی سے حملہ کیا۔ حملہ آور کو عمران خان پر حملے کی تربیت دی گئی تھی۔ فرانزک ٹیسٹ میں عمران خان کے گارڈز کے اسلحے کو کلیئر کیا گیا ہے۔ گارڈز کے گولی چلانے کا کوئی شواہد نہیں ملا۔


































