Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

عرب سربراہ کانفرنس کا غزہ میں بین الاقوامی امن فورس تعینات کرنے کا مطالبہ

مناما: عرب سربراہی کانفرنس میں اسرائیل سے غزہ پٹی میں جاری وحشیانہ جارحیت فوری طور پر روکنے اور غزہ پٹی سے مکمل فوجی انخلاء کرکے فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی امن فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ عرب سربراہی کانفرنس کے آغاز میں میزبان ملک بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کسی بھی طرح نا قابل قبول ہے۔
کانفرنس کےاختتام میں جاری اعلامیے میں غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فوج کو مکمل طور پر انخلا کرواکر بین الاقوامی امن فوج تعینات کی جائے۔ اعلامیہ میں رفح کراسنگ کی فلسطینی سائیڈ پر اسرائیلی افواج کے قبضے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو سختی سے مسترد کیا گیا۔ بحرین کانفرنس کے شرکاء نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ رفح بارڈر کو خالی کرے تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ پٹی کے متاثرین کو امداد فراہم کی جاسکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular