
تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطری وزیراعظم پر واضح کیا ہے کہ قطر پر حملے کا مقصد امریکی اڈوں کو نشانہ بنانا تھا ۔ دونوں رہنماؤں میں ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی میزائل حملوں کے پس منظر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے قطری ہم منصب کو باور کرایا کہ ایران کی حالیہ میزائل کارروائیوں کا مقصد قطر نہیں بلکہ امریکی اڈے اور امریکی مفادات تھے۔ قطری وزیر خارجہ نے ایران کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر میزائل حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح کردیا کہ قطر کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اپنے حقِ دفاع کا استعمال کرے گا۔ کسی بھی جارحانہ کارروائی کو ہر صورت روکنے کی کوشش جاری رکھے گا۔


































