
تہران : ایران میں انقلاب اسلامی کی سینتالیس ویں سالگرہ پر ملک بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ دارالحکومت تہران میں آزادی چوک پر سب سے بڑا اجتماع ہوا۔ جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اصفہان ۔ شیراز۔ مشہد ۔ قم سمیت ملک بھر میں جگہ جگہ ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکا نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے لگائے اور ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور بانی انقلاب امام خمینی رح سے تجدید عہد کیا۔


































