
ڈلاس: امریکا میں پھیلے گن کلچر نے مزید نو افراد کی جان لے لی۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس کے مضافاتی علاقے ایلن میں شاپنگ مال کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مسلح شخص نے شاپنگ مال میں خریداروں پر اندھا دھند گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے شاپنگ مال میں افراتفری مچ گئی اور لوگ جان بچانے کیلئے بھاگ کھڑے ہوئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ چار کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس نے واقعہ کو تنہا حملہ آور کی کارروائی قرار دیا ہے۔


































