Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

شامی فوج کے حملوں میں مزید سینکڑوں دہشت گرد ہلاک، کئی علاقوں سے پسپا

دمشق : شامی فوج نے روسی فوج کے تعاون سے کئے گئے فضائی اور زمینی آپریشن میں سینکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور کئی علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔ ادلب اور حلب پر فضائی حملوں میں امریکی، اسرائیلی اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے۔ شامی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے حما کا علاقہ مکمل طور پر کلیئر کرالیا۔ روسی فوج کے فضائی حملوں اور شامی فوج کی بھرپور کارروائیوں کے نتیجے میں حلب اور ادلب میں جنگجوؤں کی پیشقدمی تھم گئی ہے اور وہ کئی علاقوں سے پسپا ہوگئے۔ شامی میڈیا کے مطابق فوجی آپریشن میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو بیس دہشتگرد مارے گئے۔ ان کی تعداد تیرا سو ہوگئی ہے جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ کردئے گئے۔ شامی فوج نے زمینی کارروائی میں حما شہر کا بیشتر علاقہ خالی کرالیا ہے جکہ تل رفعت شہر سے بھی دہشت گرد پسپا ہوگئے ہیں اور وہ مضافاتی علاقوں میں جمع ہورہے ہیں۔
پانچ دن پہلے امریکی، اسرائیلی اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد ادلب اور حلب کے چند علاقوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور شامی فوجی حکمت عملی کے تحت علاقے سے نکل گئی تھی۔ تاہم اب ان علاقوں کا دوبار کنٹرول حاصل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular