Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

آواران بلوچستان میں دہشت گردوں کا فورسز کی چوکی پر حملہ، میجر شہید

کوئٹہ: آواران کے علاقہ کاہان میں دہشت گردوں کے فورسز کی چوکی پر حملے میں پاک فوج کا میجر شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آواران کے علاقہ کاہان میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید جب کہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، جس پر فرار سے روکنے پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ اور شدید جھڑپ کے دوران میجر شاہد بشیر جام شہادت نوش کر گئے، جب کہ جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ایک اور سپاہی زخمی ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular