
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے ایرانی صدر کو امریکہ، برادر خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں کے متعلق سے آگاہ کیا، جن کا مقصد امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی مؤثر راہ نکلے گی۔
اس سے پہلے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا تھا کہ چاروں ممالک کے اجلاس میں ایران جنگ، مذاکرات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے اسرائیلی توسیع پسندی کو خطے میں انتشار کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی اولین ترجیح اس کشیدگی کو پھیلنے سے روکنا ہے۔


































