
کابل : طالبان نے ’افغان شخصیات کے ساتھ ان کی واپسی اور بات چیت‘ کے نام سے ایک کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد افغانستان کی اہم شخصیات اور سابق حکومتی عہدیداروں کو واپس ملک لانا ہے۔ کمیشن کی سربراہی طالبان کے وزیر معدنیات شہاب الدین دلاور کر رہے ہیں اور اس کا مقصد افغانستان کی اہم شخصیات اور سابق حکومتی عہدیداروں کو واپس ملک میں لانا ہے۔ دوسری جانب افغان حکومت کے متعدد سابق اہلکاروں نے طالبان کے اس اقدام کو رائے عامہ کو دھوکہ دینے اور عوام اور عالمی برادری کے لیے افغانستان کے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش قرار دیا ہے۔


































