
کابل : طالبان حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔


































