
دمشق : شام کی امریکا اور اسرائیل نواز حکومت نے ملک کا آئین اور پارلیمنٹ تین ماہ کی عبوری مدّت کے لیے معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عبیدہ ارناؤط نے کہا ہے کہ عدالتی اور انسانی حقوق کی کمیٹی قائم کی جائے گی جو آئین کا جائزہ لے گی اور پھر ترامیم پیش کرے گی۔ موجودہ آئین 2012 کا ہے اور اس میں اسلام کو ریاستی مذہب کے طور پر متعین نہیں کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اقتدار کی منتقلی کے لیے اسد انتظامیہ کے سالویشن گورنمنٹ کے وزراء اور سابق وزراء کے درمیان منگل کو ایک میٹنگ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ’قانون کی بالادستی قائم کریں گے۔ عوام کے خلاف جرائم کرنے والوں کا قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔


































