Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

روزانہ کی خبریں

شام کے صدر بشار الاسد کی ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر سے ملاقات

تہران: شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر کے ساتھ ملاقات کی اور شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر محمد مخبر نے شامی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 60 سے زائد بیرونی ممالک کے وفود کی ایران آمد دلیل ہے کہ عالمی برادری میں ایران کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور شام نے مشکل مواقع پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر درپیش مشکلات کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ ملاقات کے دوران شامی صدر نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ شہید صدر رئیسی جیسی شخصیت کو کھو کر ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ کئی دہائیوں سے رہبر معظم کی مدبرانہ قیادت کے نتیجے میں مشکلات کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور دشمن کی سازشوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular